مریم  نواز کی زیرصدارت اجلاس:امن و امان اور مہنگائی کیخلاف اقدامات

295
difficult election

لاہور:نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2اہم اجلاسوں کی صدارت کی، جس میں امن و امان کے قیام اور مہنگائی کے خلاف اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایکشن میں آ گئیں اور انہوں نے آج اچانک مختلف مقامات کے سرپرائز دورے کیے اور اہم اجلاسوں کی صدارت کی۔ امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران مریم نواز کو پنجاب پولیس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

اجلاس میں مریم نواز نے میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نےکہا کہ کسی کی سفارش نہیں چلے گی، صرف میرٹ اور انصاف ہونا چاہیے۔ تھانوں کی شکل وصورت بدلنا کافی نہیں، رویے بدلنا ناگزیر ہے۔ پولیس سسٹم سے متعلق کیے گئے وعدے ہر صورت پورے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں رشوت کا کلچر ہو صورت ختم کریں گے ۔ سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ اچھے پولیس افسروں کی قدر کرتے ہیں۔اچھرہ میں خاتون کی جان بچانے والی افسر سے ملنا چاہوں گی۔  اجلاس میں  پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، بلال کیانی ، افضل کھوکھر چیف سیکرٹری ، آئی جی ، سیکریٹریز  اور پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ریلیف کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کے لیے پائیدار اقدامات کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر پلان طلب کرلیا۔ مریم نواز نے پانچ روز میں پرائس کنٹرول کے لیے باقاعدہ محکمہ قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔