اسمبلی اجلاس بلانے میں صدر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں، شازیہ مری

371

اسلام آباد:سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی  کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کے اجلاس بلانے میں تاخیر اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدر پر لازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلا تاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ قومی اسمبلی فعال  ہو سکے،  صدر ایک شخص کی وفاداری کے بجائے آئین کی پاسداری کریں ‘ شازیہ مری  نے یاد دلوایا ہے کہ  یہ وہی صدر ہے جس نے ماضی میں قومی اسمبلی کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا۔

انہوں نے کہاکہ    صدر ماضی کی طرح آئین سے کھیلنے سے گریز کرے،    صدر علوی کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا۔