یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے 

411
Big increase

اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840روپے میں جبکہ عام مارکیٹ میں 20کلو آٹا 2792روپے میں مل رہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146 روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سفید چنے عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53 روپے مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے مہنگا ہے۔

دستاویزات کے مطابق عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے کلو ہے۔