فیصل آباد:مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے کیوں کہ ان کی سیاست علیحدہ ہے، پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے،پبلک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔
رانا ثنا نے کہاکہ ا تحادی حکومت کیلئے تمام معاملات اچھے طریقے سے طے ہوں گے، شہباز شریف نے 13جماعتوں کے اتحاد 16ماہ حکومت کی اب صرف تین جماعتیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ہم منانے کی بھرپورکوشش کرینگے امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بڑے عہدوں کے بارے میں کچھ چیزیں طے ہونے کے بعد پبلک ہوگئیں اور کچھ نہیں ہوئیں ایسے سلسلہ میں جماعتوں کی جانب سے اسحاق ڈار اور مراد شاہ جلد اعلان کریں گے ۔