نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبے پنجاب کے شہر ہریانہ میں کسان مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ انہیں روکنے کیلئے پولیس نے سیدھی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے برسائے جس کی زد میں آ کر نوجوان مارا گیا اور 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مرنے والے کسان کی شناخت شوبھکرن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق کسان گروپوں نے نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار ریاستی پولیس اور مرکزی حکومت کو ٹھہرایا ہے، جس کے بعد انہوں نے ہریانہ سرحد پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہریانہ کے 7 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔