ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل درازندہ کے مین بازار میں دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بازار میں دھماکا ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،دھماکے کے حوالے سے تفتیش اور شواہد کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔