گلیڈی ایٹر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹ سے شکست

394

لاہور: پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل ) 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 139رنز کا ہدف گلیڈی ایٹرز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا،    جیسن رائے 37اور رائیلی روسو نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب الیکس ہیلز 9 گیندو پر 21 رنز، کولن منرو 22 گیندو پر 20 رنز، آغا سلمان 23 گیندو پر 33 رنز، عماد وسیم 15 گیندو پر 9 رنز، جورڈن کاکس 21 گیندو پر 19 رنز، ہیم اشرف 14 گیندو پر 20 رنز، جبکہ آزم خان 4 گیندو پر 1 رنز اور شاداب خان 4 گیندو پر 2 رنز، لے کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ملتان کی ٹیم سے ابرار نے 3، عقیل حسین نے 2، محمد حسنین نے 1، محمد وسیم جونیئر نے 3، ویکٹیں حاصل کی۔

اسلام آباد کی ٹیم میں (کپتان) شاداب خان، کولن منرو، ایلکس ہیلز، آغا سلمان، اعظم خان، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، تیمل ملز، عبید شاہ شامل ہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم میں (کپتان) ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد نے کوئٹہ کو 20 اوورز میں 138 رنز بنا کر 139 زنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل نے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معائدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔