چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم گرفتار: ذرائع

339
ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم راولپنڈی کےعلاقے پنڈورہ کا رہائسشی عبدالواسی ہے، LEAs نے انہیں 20 فروری کو CJP کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عبدالواسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کو دھمکی دی اور ان کے کردار کو بدنام بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسی کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ باقی ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔