جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ

316
priority

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے 1-4 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپیل زائدالمیعاد ہونے کی حد تک فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ ایک بار جج کیخلاف کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا، وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔

دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے عافیہ شہر بانو کیس میں قرار دیا تھا کہ آرٹیکل 209 کی کارروائی ریٹائرڈ جج کے خلاف نہیں ہوسکتی۔