اسلامی جمعیت طالبات کی سیشن 2024-25 کیلیے حنہ بی بی ناظمہ اعلیٰ منتخب

448

لاہور: اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع میں سیشن 2024-2025 کے لیے مرکزی ،صوبائی و مقامی نظم کا انتخاب کرلیا گیا۔

 جمعیت طالبات کا سالانہ اجلاس برائے جائزہ و اجتماع ارکان مرکز طالبات منصورہ لاہور میں منعقد ہوا جہاں اراکین جمعیت نے کثرت رائے سے کراچی سے  حنہ بی بی  کو ناظمہ اعلیٰ منتخب کیا۔

 ناظمہ اعلی نے مرکزی شوریٰ کے مشورے سے کراچی سے عائشہ رضوان کو معتمدہ عام، معاون خصوصی لاہور سے بہن اروی عبد القادر اور معاون معتمدہ عام ڈی جی خان سے  عمارہ نور کو مقرر کیا ہے۔

 اراکین جمیعت کے استصواب کی روشنی میں  ناظمہ صوبہ سندھ حلیمہ سعدیہ، ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب خنساء عرفان، ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب عذبہ ظفر، ناظمہ صوبہ خیبر ام ایمن، ناظمہ صوبہ کشمیر حلیمہ جمیل اور نگران صوبہ  بلوچستان وجیہہ طارق کو مقرر کیا گیا۔ علاوہ ازیں رواں سیشن مرکزی بیت المال کی نگران عرفہ کامران، آئی ٹی انچارج عربا نعیم،  نگران علم و ادب ماہین خان، بزم گل حاجرہ فہیم، اور سیکرٹری اطلاعات نبیرہ اسرار کو مقرر کیا گیا ہے۔