لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچھویں میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کے ساتھ، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولے اسٹون کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کے ساتھ، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔
ملتان کی ٹیم میں کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان، ڈیوڈ ملان، رضا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، اولی اسٹون شامل ہیں۔
اسلام آباد کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل نے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معائدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔