پی ایس ایل9: ملتان سلطانز  کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست

314

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچھویں میچ میں ملتان سلطانز نےدوسری بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، 145رنز کا ہدف ملتان  نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سلطان  کے ریزاہینڈرکس 58اور محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان 8، خوشدل شاہ 3اور ڈاؤڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

 نسیم شاہ 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ میں نمایاں رہے جبکہ  عماد وسیم ، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معاہدہ کیا ہوا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔