پشاور: ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، سب پر مشکل وقت گزرا ہے، دعا ہے سب مظلوم اپنے گھروں میں واپس آجائیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا سب کو انتظار ہے اور جلد وہ قوم کے درمیان ہوں گے۔