سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں

253
control room

اسلام آباد: سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات جمع کروادیے جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سےقومی اسمبلی کے13 حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی قلم بند ہوں گے جب کہ خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔۔