پاکستان سپر لیگ 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کو شکست

447

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی جو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی نے ابتدائی ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

گلیڈی ایٹرز کے  سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آٹ ہوئے۔کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20، محمد وسیم جونئیر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں جبکہ  پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد شامل ہیں۔