یہ ناکام الیکشن ہیں، پتا چلانا چاہیے ووٹ کس کو ملا ہے؟ شاہد خاقان

320

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ایک ناکام الیکشن ہوئے ہیں۔ پتا کیا جانا چاہیے کہ ووٹ کس کو ملا ہے؟۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ایسے انوکھے الیکشن ہیں کہ ہر کوئی اقتدار کی بات کررہا ہے کہ مجھے مل جائے۔ جو زیادہ کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کمال کیا ہے کہ فارم 47 پہلے بن گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ فارم 47، فارم 45 سے جیت گیا۔ گوگل خود پریشان ہے کہ ان انتخابات کے نتائج کیا آئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پتا کیا جانا چاہیے کہ ووٹ کسے ملا ہے۔ میں نے الیکشن کے نہ ہونے سے متعلق کبھی بات نہیں کی، میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ پہلے آگے کا راستہ بنایا جائے، اس کے بغیر الیکشن ہوں گے تو انتشار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ترجیح ہونا چاہیے، انتشار کی سیاست ختم کردینی چاہیے۔