راولپنڈی پولیس نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی گرفتاری کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہیں، راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سی پی او راولپنڈی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے گرفتار کرلیا ہے۔