پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے مستعفی

209
federal government

پشاور: پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفا دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیر دفاع، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اپنا استعفا ارسال کردیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت کے مسائل کو بنیاد بنا کر استعفا دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے لیے اپنی ذمے داریاں جاری نہیں رکھ سکتے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفا منظور کرتے ہوئے محمود خان کا بطور نیا پارٹی چیئرمین تقرر کردیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری اطلاعات ضیا اللہ بنگش نے تصدیق کی ہے کہ محمود خان جلد ہی چیئرمین شپ سنبھال کر پارٹی امور کی انجام دہی کا آغاز کریں گے۔