کمشنر راولپنڈی کے الزامات: وزیراعلیٰ پنجاب کا تحقیقات کا حکم

286
ability

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطاق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اس کے لیے انہوں نے انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی آزاد انکوائری کروائی جائے گی اور اس حوالے سے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔