الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

313

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے، میں نے یا الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او،آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا، نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ میری کمشنر راولپنڈی سے جولائی 2023ء میں بات ہوئی تھی اس کے علاوہ ایک مرتبہ ان سے رابطہ جب راولپنڈی کے نتائج آچکے تھے، اس کے بعد شام کو ان کی فون کال آئی انہوں نے کوئی بات کرنی تھی لیکن الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔