پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ

189

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔

آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی اور سینئر قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لئے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں نیا وزیراعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہو گا۔