سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس سماعت کیلیے مقرر کرلیا

288

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس کے سلسلے میں دائر صدارتی ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

چیف جسٹس سپریم وکرٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی عدالت عظمیٰ کا 9 رکنی بینچ 20 فروری منگل کے روز ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر شامل ہیں۔