تحریک انصاف زرداری سے ملاقات کرکے ایک اور یو ٹرن لے گی، سعد رفیق

250

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زرداری سے ملاقات کرکے ایک اور یو ٹرن لے گی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کیے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے بعد اب تحریک انصاف جلد ہی آصف زردای کے درِ دولت پر حاضری دے گی اور ایک اور یو ٹرن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی برادری پر پے در پے حملے کرنے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے ذمے دار اور سب سے بڑے بینیفشری تو خود عمران نیازی ہیں۔