اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اضافی نفری طلب

163
Section 144

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر وفاقی پولیس نے اضافی نفری طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکورٹی زون کے اندر کسی بھی ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطاپی ٹی آئی کی طرف سے پولیس کو احتجاج کے سلسلے میں تاحال کوئی درخواست نہیں ملی تاہم پولیس نے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اضافی نفری طلب کرلی ہے اور ریڈزون کا دائرہ فیصل ایونیو تک ہو چکا ہے۔

پولیس کی جانب سے نے خدشہ ظاہر کیا کہ کل عوام کو آمدورفت کے دوران دقت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ سڑک بند کرنے اور غیرقانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور خواتین، بزرگوں اور بچوں سے گزارش ہے کہ ایف نائن پارک کی طرف آنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ کو 17 فروری کے احتجاج کے لیے درخواست دے دی ہے۔