مولانا فضل الرحمٰن اور 4 دیگر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری

248
letter of the Speaker of the National Assembly

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن اور 4 دیگر امیدواروں کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے نوٹی فکشینز جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی کے انتخابی نتائج جاری کردیے گئے ہیں، جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پشین سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے امیدوار محمد عثمان بادینی کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں این اے 261 قلات سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری، این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل خان بازئی اور این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نوابزدہ جمال رئیسانی کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔