اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپیلوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دوران عدت نکاح کیس کے سلسلے میں بھی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جب کہ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔