اسلام آباد: بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق گیس کے نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق 64 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک گیس حاصل کی جائے گی۔ اس دریافت سے قبل 2 ہزار 516 میٹر تک
کنویں کی کھدائی کی گئی تھی۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔
کوہلو کے علاقے میں تیل و گیس تلاش کرنے کی سرگرمیاں 1991 ء سے رُکی ہوئی تھیں۔ ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔