نئی دہلی: بھارت میں2024 کے عام انتخابات سے قبل بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیے ہیں۔
انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل نے پارٹی کو عارضی طور پر اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل اس معاملے کی سماعت اگلے ہفتے کرے گا، کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ کانگریس پارٹی کے کھاتوں پر پابندی انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل کی سماعت تک ہٹا دی گئی ہے۔
ٹریبونل کو بتایا گیا ہے کہ اگر پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد رہے تو کانگریس “انتخابی پروگراموں” میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل سے اکاونٹس استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
قبل ازیں کانگریس پارٹی کے ترجمان اجے ماکن نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کے اکاونٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔
اجے ماکن نے مزید کہا کہ انڈیا کے محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی کے مالی سال 2018 اور 2019 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تحقیقات کے بعد پارٹی کے چار اکانٹس منجمند کر دیے ہیں۔