عدم اعتماد کی بات میں فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، مولانا فضل الرحمٰن

220
support to the Constitutional Court

عدم اعتماد کی بات میں فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، فضل الرحمٰن

اسلا م آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے میں مجھ سے فیض حمید کا نام غلطی سے ادا ہوا۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں فیض حمید کا نام عدم اعتماد کے حوالے سے غلطی سے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کا ذمے دار فیض حمید اور قمر باجوہ کو سمجھتا ہوں، ان معاملات پر بحث کے بجائے انہیں تاریخ کے حوالے کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں۔ ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔