پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری شروع

440

راولپنڈی:پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے کے تحت پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق جہاز اورآبدوز سازی کی صنعت کا فروغ بحریہ کی اولین ترجیح ہے، جس کیلئے   پاک بحریہ کی چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری شروع کردی گئی جوکہ جدید ترین ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس ہوگی۔

آئی ایس پی آئی کے مطابق پاکستان میں مقامی آبدوزوں کی ترقی کے منصوبے میں ایک اور سنگ میل کو حاصل کرتے ہوئے، دوسری ہنگور کلاس آبدوز کی کیل بچھانے کی تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔