پیپلز پارٹی کے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ بلاول کو وزیراعظم بنائیں، شازیہ مری

315
tsunami

کراچی: پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے نمبرزنہیں کہ بلاول کو وزیراعظم بنائیں، الیکشن کے دوران زیادتی کے باوجودسسٹم کوچیلنج نہیں کرینگے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پرالیکشن لڑا، ہم ہرکام آئین اور دائرے میں رہ کرکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، کراچی میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، کراچی میں جن جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، پولنگ ڈے پر بدمعاشی اورغنڈہ گردی کی گئی۔