مولانا فضل الرحمن کی پی ٹی آئی کی جانب سے رابطے کی تصدیق

306
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنماؤں نے کہا کہ ہم آنا چاہ رہے ہیں، اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ہم اُن کا استقبال کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما کیا بات کرنا چاہتے ہیں ، ابھی اس حوالے سے علم نہیں، ملاقات میں جو بھی گفتگو ہوگی اسے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سیاست میں  لوگوں سے ملاقات کرنا کوئی برائی نہیں ہے، اگر کوئی ملاقات کر کے ملکی مفاد میں اگر کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے ۔