اسلام آباد: جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دھاندلی کا دعوی درست ہے تو کراچی کی ہماری سیٹیں واپس کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں قیصر شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 16 فروری کو اسلام آباد میں دھاندلی کے خلاف ہمارے دھرنے میں شریک ہوں۔
دوسری جانب قیصر شریف نے کہا کہ جن جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے شکایات ہیں انہیں دھرنے میں شریک ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔