مریم نواز سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتیں، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، طلال چوہدری

228

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتیں، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کسی نے کوئی جرم کیا ہے، وہ کوئی بھی ہو، سزا بھگتنا ہوگی، 9 مئی یا دیگر جرائم سیاستدان ہونے کی بنیاد پر معاف ہوں تو یہ ناممکن ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز سوشل سروسز، خواتین، بچوں اور امن و امان پر توجہ دیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی ن لیگ کے دور میں ہیلتھ کارڈ، ایجوکیشن ریفارمز، یوتھ پروگرام تمام مریم نواز کی قیادت میں بنائے گئے تھے۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ وعدہ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف یا ان کے نامزد کردہ ہی ہوں گے، شہباز شریف کی نامزدگی کا اعلان نوازشریف نے ہی کیا ہے۔