اسلام آباد:نگراں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم و چئیرمین پاکستان علما کونسل آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو انڈیا اور اسرائیل کے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر مظالم اورگٹھ جوڑ کرنے پر ان کا معاشی بائیکاٹ کرنا چاہئیے، اسلامی ممالک اسرائیل اور بھارت کے ساتھ معاشی اور سفارتی تعلقات کو فی الفور ختم کرے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں عشرہ تاسیس 18سے 28 فروری تک منایا جائے گا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور رفح میں اسرائیل اور بھارتی مظالم کے خلاف جمعہ کے دن یوم مذمت منایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سمیت دیگر جماعتوں سے گذارش ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے مفاہمتی فضا کی طرف بڑھیں، مضبوط حکومت کے ساتھ ساتھ مضبوط اپوزیشن بھی ہونی چاہئیے۔