غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

214
arrested

لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ نے  پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف  پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کرلی اور پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو ڈسچارج کیا۔ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹی فکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیا۔ اس مقدمے میں چیف سیکرٹری کو فریق ہی نہیں بنایا گیا۔یہ کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔