لاہور، 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے باعث میاں بیوی گرفتار

203

لاہور: کے علاقے جوہر ٹان میں پولیس نے 9 سالہ گھریلو ملازمہ گلناز پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالکن رباب نے چوری کا الزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمہ نے بچی پر آہنی راڈ اور پائپ سے تشدد کیا جس سے گلناز کی انگلی اور چہرہ متاثر ہوا، محلے داروں نے بچی کو تشدد زدہ حالت میں دیکھا تو پولیس کو اطلاع کردی۔

دوسری جانب پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق تشدد سے گلناز کے سر، چہرے اور انگلی پر چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تشدد میں ملوث دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم بچی کو عارضی دیکھ بھال کیلیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔