جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 30 روپوش ملزمان اشتہاری قرار

254

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 30 روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں طاہرہ یاسمین،عاصمہ ممتاز، رضوانہ غضنفر ، حیات سکندر، وقاص احمد محسن ،اویس خان، امجد پرویز عباسی ، راجا شاہ نواز، تنزیلہ عمران خان، مسماۃ شونیلا رتھ،  زاہد لودھی، ملک تیمور سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہیں ہوئے، ملزمان  گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے 30 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔