الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے دھرنے کی تیاریاں

154

کراچی: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حیدر آباد جامشورو انٹرچینج پر دھرنے کے لیے جی ڈی اے کی کال پر کارکنوں کے قافلے روانہ ہو رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ جمعہ 16 فروری کی صبح سے دھرنا شروع ہو جائے گا، جس کے لیے پیر پگارا کے مریدوں نے سفر شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں اتنی دھاندلی اور اندھیر نگری والے انتخابات نہیں دیکھے۔ پیر صاحب پگارا کے صبر کو ہمارا سلام ہے، اگر وہ ایک آواز دیں تو ہم پورا ملک جام کردیں گے۔