چین میں مرچوں والی کافی  شہرت حاصل کر گئی

439

بیجنگ:کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ آپ کافی پینا چاہتے ہوں اور آپ کو مرچ مسالوں والی کافی پیش کی جائے؟

چین نے مرچوں اور مسالوں والی کافی  متعارف کرائے جانے کے بعد شہرت حاصل کرتی جا رہی ہے اور اس کے بنانے والے مخصوص کیفے نے سیکڑوں کپ روزانہ فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں لال مرچ پاؤڈر اور خشک ثابت مرچیں ڈال کر منفرد قسم کی کافی تیار کی جا رہی ہے، جو مقامی سطح پر اور سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرتی جا رہی ہے۔

چین کے صوبے جیانژی کے ایک شہر میں ایک کافی شاپ کی جانب سے بالکل منفرد طرح سے آئس کافی متعارف کروائی گئی ہے، جس میں وہ ثابت لال مرچ اور اس کے پاؤڈر کے علاوہ مختلف طرح کے مسالے بھی استعمال کرتے ہیں۔

کیفے کی جانب سے 2 ماہ قبل یہ کافی متعارف کروائی گئی تھے، جسے اس کے  منفرد ہونے کی وجہ سے شہرت حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد اس کیفے پر روزانہ کم از کم 300 کپ کے تناسب سے کافی فروخت ہونا شروع ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کافی کی ویڈیوز اور اس پر تبصروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین اس کے حوالے سے دلچسپ اور مثبت رائے رکھتے ہیں۔