اسد قیصر کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

360

صوابی: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا فضل علی نے صوابی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار  اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل علی کی جانب سے اسد قیصر کی کامیابی کو پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل علی نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن سے قبل کچھ ریٹرننگ افسروں کو خریدا گیا، ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دو مختلف فارم 47 میں کھلا تضاد موجود ہے۔ 

دوسری جانب جے یو آئی ف کے رہنما نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ اسد قیصر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا جائے۔