پی ٹی آئی رہنماؤں کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو فون

278
The people

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حوالے سے حکومت سازی کے بارے میں گفتگو کی۔

بیرسٹر گوہر اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنانے کے حوالے سے پیش رفت پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں جلد ملاقات متوقع ہے، جس میں حکومت سازی یا اپوزیشن بنانے پر گفتگو ہوگی۔