نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر جلد فیصلے کا حکم

148

لاہور: ہائیکورٹ نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ ‏این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

قبل ازیں درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی کامیابی کیخلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دے رکھی ہے۔ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کلعدم قرار دے۔