وزیر اعظم کیلئے شہبازشریف، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار: نواز شریف نے منظوری دیدی

544
approved

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد ہونے پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام فائنل کرلئے ہیں شہبازشریف وزیراعظم کےعہدےکیلئےمسلم لیگ ن کےامیدوارہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کےلئےمسلم لیگ ن کی امیدوارہوں گی وزیراعظم کےنام کاحتمی اعلان اتحادی رہنماؤں کےہمراہ ہوگا،نوازشریف نےدونوں ناموں کی منظوری دےدی ہے۔