نواز شریف کو اخلاقا وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ

251

سکھر:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اخلاقاً وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں۔

 خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر ساتھ شامل نہیں کرے گی۔