اسلامی جمعیت طلبہ:حافظ آبش صدیقی ناظمِ  کراچی منتخب

646

کراچی: اراکینِ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے سیشن 2024-2025 کے لیے جامعہ کراچی کے طالبِ علم حافظ آبش صدیقی کو ناظمِ کراچی منتخب کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی جانب سے اپنے نئے سیشن کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ناظمِ کراچی کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرلیاگیا، جس کے لیے کراچی بھر کے اراکین نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

حافظ آبش صدیقی جامعہ کراچی کے طالب علم اور رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہیں۔ وہ ناظمِ کراچی منتخب ہونے سے قبل معتمد کراچی جمعیت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔