طارق فضل، خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفیکشن عدالت میں چیلنج

363
annulled

اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 اور این اے 48 کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔

این اے 47 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

علاوہ ازیں این اے 48 کے آزاد امیدوار علی بخاری نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔