کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) ، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی )، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ( پی ایم اے پی ) ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کل صوبے بھرمیں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چار جماعتی اتحاد نے عام انتخابات میں دھاندلی ہونے پر کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، تمام تاجربرادری سے مارکیٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے دھاندلی ہونے کا الزام لگایا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان انتخابات کو کالعدم قرار دے کر قانونی کارروائی کی جائے۔