نواز، شہباز، مریم، حمزہ، عطا  تارڑ کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری

246

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب سے مزید 5 حلقوں سے کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے ہیں، جن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف،سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف،چیف آرگنائزر مریم نواز،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور لیگی رہنما عطا تارڑ شامل ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹی فکیشنز قومی اسملی کے حلقہ این اے 118، 119، 123، 127 اور 130 کے ہیں۔