لاہور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی سے متعلق 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی کے حوالے سے درج 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 9 مئی کے 7 مقدمات میں گرفتار کرنے کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے جلد ہی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔